دیکھنا کتنا ہے رتبہ محترم عباس ؑ کا

    شیعہ اشعار سے
    دیکھنا کتنا ہے رتبہ محترم عباس ؑ کا
    معلومات
    شاعر کا ناممحسن نقوی
    قالبسلام
    وزنفاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلن
    موضوعحضرت عباس علمدار ؑ
    زباناردو
    تعداد بند9 بند


    دیکھنا کتنا ہے رتبہ محترم عباس ؑ کا حماد اہل بیت ؑ سید محسن نقوی کا لکھا ہوا سلام ہے۔

    تعارف

    سلام کے ان اشعار میں علمدارِ لشکر حسینی ؑ جناب ابو الفضل العباس ؑ کی عظمت، وفاداری اور راہِ حسینی ؑ میں ان کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

    مکمل کلام

    دیکھنا، کتنا ہے رُتبہ محترم عباس ؑ کاعرش تک لہرایا جائے ہے علم عباس ؑ کا
    چودھویں معصوم ؑ کے رخشندہ چہرے کی قسمچودھویں کا چاند ہے نقشِ قدم عباس ؑ کا
    ہوگئی محفوظ تاریخِ حسین ؑ ابن علی ؑکربلا میں جب ہوا بازو قلم عباس ؑ کا
    آسماں بہرِ زیارت جھک کے دیکھے گا تمہیںروح میں تعمیر کر لینا حَرم عباس ؑ کا
    ساحلِ دریا کو فتح کرکے تشنہ لب رہاسارے عالم کی وفا بھرتی ہے دم عباس ؑ کا
    اس لیے سینہ زنی کو "ہاتھ" اٹھتے ہیں سداماتم شبیر ؑ میں شامل ہے غم عباس ؑ کا
    خود پیمبر ؐ دیں گے بخشش کی سند انعام میں !روز محشر جب کریں گے ذکر ہم عباس ؑ کا
    مرقدِ عباس ؑ ہو کیونکر نہ معراجِ شعور!آسماں والوں سے کب رُتبہ ہے کم عباس ؑ کا
    بس یہی کچھ ہے متاعِ عاقبت محسن مجھے!دل میں زہرا ؑ کی دعا، سر پر علم عباس ؑ کا[1]

    حوالہ جات

    1. محسن نقوی، فراتِ فکر: ص121

    مآخذ

    • محسن نقوی، میراثِ محسن، لاہور، ماورا پبلشرز، 2007ء.