کوئی جانے بھلا کیا مقدرَت معصومہ قم کی

شیعہ اشعار سے
کوئی جانے بھلا کیا مقدرَت معصومہ قم کی
معلومات
شاعر کا نامسید سبط جعفر زیدی
قالبمنقبت
وزنمفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن
موضوعحضرت فاطمہ معصومہ ؑ
زباناردو
تعداد بند11 بند


کوئی جانے بھلا کیا مقدرَت معصومہ قم کی پروفیسر سید سبط جعفر زیدی کا ایک کلام ہے۔

تعارف

"مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن" کے وزن پر لکھی گئی اس منقبت میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے مختصر فضائل بیان کئے گئے ہیں

مکمل کلام

کوئی جانے بھلا کیا مقدِرَت معصومۂ قم ؑ کیخدا ہی جانتا ہے منزلت معصومۂ قم ؑ کی
زیات کے لیے وہ بالیقیں ایران آئے گالکھے گا جو کوئی بھی منقبت معصومۂ قم ؑ کی
ہیں یہ بھی فاطمہ ؑ ان کا لقب معصومۂ قم ہےمقدس کس قدر ہے شخصیت معصومۂ قم ؑ کی
نہیں معصوم، پر محفوظ تھیں ہر اِک برائی سےکوئی کیا کر سکے گا منقصَت معصومۂ قم ؑ کی
انہیں معصوم ائمہ ؑ بھی کہا کرتے تھے معصومہیہ عظمت دیکھئے زینب صفت معصومۂ قم ؑ کی
وہ ہوں مولا رضا ؑ یا ان کے والد موسئ کاظم ؑکیا کرتے تھے سب عزت بہت معصومۂ قم ؑ کی
زیارت اور سلامی کو امام عصر ؑ آتے ہیںکوئی دیکھے علوئے مرتبت معصومۂ قم ؑ کی
جو زائر طوس آئے گا میسر لازما ہوگیشفاعت اس کو یوم آخرت معصومۂ قم ؑ کی
مدد کرتے نہ میری گر امام موسئ کاظم ؑکہاں تھی میرے بس میں منقبت معصومۂ قم ؑ کی
یہاں سے بھی نہ مل پایا اگر بخشش کا پروانہخدا کی معذرت ہے معذرت معصومۂ قم ؑ کی
زہے قسمت تمہاری آئے ہو پھر سبط جعفر تمزیارت کو عظیم المرتبت معصومۂ قم ؑ کی[1]

حوالہ جات

  1. زیدی، بستہ: ص395

مآخذ

  • زیدی، پروفیسر سید سبط جعفر، بستہ، کراچی، محفوظ بک ایجنسی، طبع سوم، 1432ھ، 2011ء۔