دل میں وفورِ شوقِ ولائے رسول ہو

شیعہ اشعار سے
دل میں وفورِ جوشِ ولائے رسول ہو
معلومات
شاعر کا نامخورشید رضوی
قالبغزل
وزنمفعول فاعلات مفاعیل فاعِلن
موضوعنعت رسول
مناسبتمیلاد النبیؐ
زباناردو


دل میں وفورِ جوشِ ولائے رسول ہو  : یہ جناب خورشید رضوی کی لکھی ہوئی نعت ہے۔

تعارف

یہ نعت خورشید رضوی کی کتاب "نسبتیں" میں مرقوم ہے، اس میں رسولؐ اللہ کے حضور اظہار عقیدت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انسان کا دل ہمیشہ نور عشقِ رسولؐ سے منور رہے اور زبان ہمیشہ مدح رسول ص میں محو رہے۔اس کے علاؤہ آپ کی سیرت کے ایک اہم پہلو "صدق و صداقت" کے ساتھ ساتھ آپ کے شافعِ محشر کے لقب کی طرف بھی اجمالی طور پر اشارہ کیا گیا ہے

مکمل کلام

​دل میں وفورِ جوشِ ولائے رسولؐ ہو
منہ میں زبان مدح سرائے رسولؐ ہو
​بند آنکھ میں ہو کوئے رسولؐ اور جب کُھلیں
آنکھیں تو متّصل کف پائے رسولؐ ہو
​بانت سُعاد و بُردہء و پاکیزہ کے طفیل
حاصل مجھے بھی فیضِ ردائے رسولؐ ہو
دل میرا نورِ عشقِ محمد سے ﷺ جگمگائے ​
جاں میری جلوہ گاہِ ضیائے رسولؐ ہو
​اس کو جہانِ کذب و ریا کیا لبھا سکے
وہ جس کی یاد صدق و صفائے رسولؐ ہو
​اے دل یہ فرصتِ دو نفس رائگاں نہ جائے
ایک ایک ضرب صرفِ ثنائے رسولؐ ہو
محشر میں آفتابِ قیامت کے رو بہ رو
خورشید کو پناہِ عبائے رسولؐ ہو [1]

حوالہ جات

  1. خورشید رضوی،نسبتیں ص 69و70

مآخذ

ڈاکٹر خورشید رضوی،نسںتیں،کراچی؛پاکستان،انٹرنیشنل نعت مرکز،مئ2015ء۔

ٍ1