یاد زینب کو جو عباس کے بازو آئے

شیعہ اشعار سے
نظرثانی بتاریخ 14:28، 1 جون 2023ء از E Amini (تبادلۂ خیال | شراکتیں) («'''یاد زینب کو جو عباس کے بازو آئے''' حماد اہل بیت ؑ سید محسن نقوی کا معروف سلام ہے۔ ==تعارف== یہ سلام "فاعِلاتن فَعِلاتن فَعِلاتن فِعْلن" کے وزن پر ہے جس کا آغاز جناب عباس علمدار ؑ کے بازؤں کی یاد کے ساتھ ثانی زہرا ؑ کے اشکوں سے کیا گیا ہے۔ اس کے سا...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)

یاد زینب کو جو عباس کے بازو آئے حماد اہل بیت ؑ سید محسن نقوی کا معروف سلام ہے۔

تعارف

یہ سلام "فاعِلاتن فَعِلاتن فَعِلاتن فِعْلن" کے وزن پر ہے جس کا آغاز جناب عباس علمدار ؑ کے بازؤں کی یاد کے ساتھ ثانی زہرا ؑ کے اشکوں سے کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ قبر اصغر ؑ پر جگنوؤں کی روشنی سے چراغاں ہونا، طفلان مسلم کی چاند سے تشبیہ اور چاند کا لبِ دریا اترنا اور خونِ شبیر کی خوشبو سے معطر خاک کو کفن میں رکھنا بڑی خوبصورت تعبیریں ہیں۔

مکمل کلام

یاد زینب کو جو عباس کے بازو آئےدیر تک آنکھ میں بے ساختہ آنسو آئے
قبر اصغر ؑ پہ گھڑی بھر کو چراغاں تو ہواکربلا میں جو بھٹکتے ہوئے جگنو آئے
مٹ گئی یاد سے تقدیر کے ماتھے کی شِکنذہن میں جب علی اکبر ؑ تِرے گیسو آئے
بڑھ کے لہروں نے قدم چوم لیے بچوں کےچاند مسلم ؑ کے جو کوفے میں لبِ جو آئے
کیوں نہ چومیں انہیں جنت کی ہوائیں مولاہونٹ میرے تِری دہلیز کو جب چھو آئے
ہم چھپا کر اُسے رکھتے ہیں کفن میں محسنخونِ شبیر ؑ کی جس خاک سے خوشبو آئے[1]

حوالہ جات

  1. محسن نقوی، فراتِ فکر: ص142

مآخذ

  • محسن نقوی، میراثِ محسن، لاہور، ماورا پبلشرز، ۲۰۰۷م.