شبیر یہ سب دنیا تیرے نام سے زندہ ہے

شیعہ اشعار سے
نظرثانی بتاریخ 14:26، 1 جون 2023ء از E Amini (تبادلۂ خیال | شراکتیں) («'''شبیر یہ سب دنیا تیرے نام سے زندہ ہے''' پروفیسر سید سبط جعفر زیدی شہید کا ایک تاریخی کلام ہے جس میں سید الشہدا حضرت امام حسین ؑ کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ ==تعارف== ثلاثی کے طرز پر لکھے گئے اس کلام میں تاریخی حقائق کی روشنی میں حضرت...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)

شبیر یہ سب دنیا تیرے نام سے زندہ ہے پروفیسر سید سبط جعفر زیدی شہید کا ایک تاریخی کلام ہے جس میں سید الشہدا حضرت امام حسین ؑ کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

تعارف

ثلاثی کے طرز پر لکھے گئے اس کلام میں تاریخی حقائق کی روشنی میں حضرت امام حسین ؑ کی خدمات اور ان کی قربانی کے اثرات قلمبند کئے گئے ہیں۔

مکمل کلام

شبیر یہ سب دنیا تیرے نام سے زندہ ہے
یہ دین محمد کا تیرے نام سے زندہ ہے
اللہ کا بھی کلمہ تیرے نام سے زندہ ہے
پھیلی ہیں زمانے میں توحید کی تنویریں
گونجی ہیں تیرے دم سے کونین میں تکبیریں
حق تجھ سے ہے پائندہ تیرے نام سے زندہ ہے
مِنّی کی سند بخشی تجھے سرورِ عالم نے
پھر یہ بھی کہا میں ہوں شبیر تیرے دم سے
شبیر تیرا نانا تیرے نام سے زندہ ہے
فطرُس تو فرشتہ تھا حُر کو بھی اماں دی ہے
جاں ابنِ مظاہر کو اور دین کو بخشی ہے
یہ دینِ نبی حقّا تیرے نام سے زندہ ہے
والفجر میں تُو شامل تطہیر میں تُو شامل
کوثر کی، مودت کی تفسیر میں تُو شامل
والعصر کا بھی سورہ تیرے نام سے زندہ ہے
عہدِ نبوی، علوی، دورِ حسنی کے بعد
اسلام تنِ بے جاں اکسٹھ ہجری کے بعد
تیرے نام سے زندہ تھا تیرے نام سے زندہ ہے
بیعت بھی نہ لے پایا سر بھی نہ جھُکا پایا
ظالم کو کیا رُسوا سرور نے سرِ نیزہ
قرآن بھی اے آقا تیرے نام سے زندہ ہے
شبیر کا مرثیہ خواں، شبیر کا شاعر بھی
پہچان یہی ہے اب تیرے سبطِ جعفر کی
صد شُکر تیرا بندہ تیرے نام سے زندہ ہے[1]

حوالہ جات

  1. ماخذ مطلوب ہے

مآخذ

  • مصنف کا نام،کتاب کانام، مقام اشاعت، ناشر کا نام، سن اشاعت.