ابتدا سے ہم ضعیف و ناتواں پیدا ہوئے

شیعہ اشعار سے
نظرثانی بتاریخ 06:49، 14 نومبر 2023ء از Nadim (تبادلۂ خیال | شراکتیں) («{{جعبه اطلاعات شعر | عنوان = | تصویر = | توضیح تصویر = | شاعر کا نام = میر انیس | قالب = سلام | وزن = فاعِلاتن فاعِلاتن فاعِلاتن فاعِلن | موضوع = انسان کی بیچارگی | مناسبت = | زبان = اردو | تعداد بند = 11 بند | منبع = }} '''ابتدا سے ہم ضعیف و ناتواں پیدا ہو...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
ابتدا سے ہم ضعیف و ناتواں پیدا ہوئے
معلومات
شاعر کا ناممیر انیس
قالبسلام
وزنفاعِلاتن فاعِلاتن فاعِلاتن فاعِلن
موضوعانسان کی بیچارگی
زباناردو
تعداد بند11 بند


ابتدا سے ہم ضعیف و ناتواں پیدا ہوئے: جناب میر انیس کا لکھا ہوا سلام ہے۔

تعارف

اس کلام میں زیادہ تر انسان کی کمزوری اور بیچارگی کا یقین دلایا گیا ہے کہ اس کے جسم کی تخلیق کا آغاز ہی کمزوری سے ہوتا ہے اور انجام بھی خاک ہونے کے سوا کچھ نہیں ہے۔ وہ دنیا میں دو چار دنوں کا مہمان ہے انہی ایام میں اسے خاکساری اور تواضع سے کام لینا چاہیے، کیونکہ جتنا وہ منکسر المزاج ہوگا اتنی ہی رفعت و سربلندی نصیب ہوگی اور یہ حقیقت بھی مدنظر رہے کہ دنیا میں تخت و سلطنت پر براجمان رہنے والوں کی قبروں کے نشان تک نہیں ملتے۔

مکمل کلام

ابتدا سے ہم ضعیف و ناتواں پیدا ہوئےاُڑ گیا جب رنگ رُخ سے، استخواں پیدا ہوئے
خاکساری نے دکھائیں رفعتوں پر رفعتیںاس زمیں سے واہ کیا کیا آسماں پیدا ہوئے
علمِ خالق کا خزانہ ہے، میانِ کاف و نونایک کُن کہنے سے یہ کون و مکاں پیدا ہوئے
ہاتھ خالی آئی لاشوں پر شہیدوں کے نسیمپھول بھی اس فصل میں ایسے گراں پیدا ہوئے
نوبتِ جمشید و دارا و سکندر اب کہاںخاک تک چھانی، نہ قبروں کے نشاں پیدا ہوئے
جو عدم سے آگیا دنیا میں بولی ہنس کے موتاور لو، دو چار دن کے میہماں پیدا ہوئے
ضبط دیکھو، سب کی سُن لی پر نہ کچھ اپنی کہیاس زباں دانی پہ گویا بے زباں پیدا ہوئے
جان دی حُر نے تو حضرت نے دیا باغِ ارممیہماں ایسے، نہ ایسے میزباں پیدا ہوئے
بود و نابودِ علی اصغر کا کیا کیجے بیاںبے زباں دنیا سے اُٹھے بے زباں پیدا ہوئے
دیکھ کر لاشوں کو حضرت کہتے تھے وا غربتاموت لے آئی کہاں ان کو کہاں پیدا ہوئے
احتیاطِ جسم کیا، انجام کو سوچو انیسؔخاک ہونے کو یہ مشتِ استخواں پیدا ہوئے[1]

حوالہ جات

  1. رضوی،روح انیس: ص249

مآخذ

  • رضوی، سید مسعود الحسن، روح انیس، الٰہ آباد، انڈین پریس لمیٹڈ، بی تا.