علی علی نظر آئے جدھر جدھر دیکھا

شیعہ اشعار سے
نظرثانی بتاریخ 16:56، 11 نومبر 2023ء از Nadim (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
علی علی نظر آئے جدھر جدھر دیکھا
معلومات
شاعر کا ناممیر انیس
قالبسلام
وزنمفاعِلن فَعِلاتن مفاعِلن فِعْلن
موضوعفضائل علی ؑ
زباناردو
تعداد بند10 بند


علی علی نظر آئے جدھر جدھر دیکھا: فضائل امیر المؤمنین ؑ کے باب میں میر انیس کا خوبصورت نتیجہ فکر ہے۔

تعارف

یہ کلام اگرچہ "روحِ انیس" میں سلاموں کے زمرے میں شامل ہے، لیکن سلام کی عام روایت سے ہٹ کر مصائب کے صرف ایک بند کے سوا باقی پورا کلام فضائل پر مشتمل ہے۔ انیس نے انتہائی خوبصورتی سے شبِ معراج میں حضور اکرمؐ کے مشاہدات کی ترجمانی کی ہے۔ اس کلام کا شعر: "علیؑ علیؑ نظر آئے جدھر جدھر دیکھا" انتہائی مقبول ہے۔ انیس کے اس کلام کا بیشتر حصہ پاکستان کے نامور قوال استاد نصرت فتح علی خان نے مشہور زمانہ قوالی "حق علیؑ علیؑ، علی ؑ مولا علی ؑ علیؑ" میں کمال مہارت سے پڑھا ہے۔

مکمل کلام

اسی کا نور ہر اِک شے میں جلوہ گر دیکھااسی کی شان نظر آگئی جدھر دیکھا
علی ؑ کو حق نے اتارا تو عین کعبہ میںکھلی جو آنکھ تو پہلے خدا کا گھر دیکھا
بروزِ عید بھی آیا جو جو کوئی ملنے کوغمِ حسین ؑ میں عابد ؑ کو نوحہ گر دیکھا
قریبِ قبر ہم آئے کہاں کہاں پھر کرتمام عمر ہوئی جب تو اپنا گھر دیکھا
سحر ہوئی شبِ معراج کی تو لوگوں نےجمالِ پاک رخِ سید البشرؐ دیکھا
کہا یہ سب نے غلاموں سے کیجیے ارشاد!جو کچھ حضورؐ نے یا شاہِ بحروبر دیکھا
گہرفشاں ہوئے لعلِ لبِ رسولِ کریمؐکہ سب سے رتبۂ حیدرؑ زیادہ تر دیکھا
ورائے کرسی و عرش عظیم و لوح وقلموصی کا نور ہر اِک شے میں جلوہ گر دیکھا
ولی ولی کی صدا تھی جہاں جہاں پہنچاعلی ؑ علی ؑ نظر آئے جدھر جدھر دیکھا
کسی کی ایک طرح پر بسر ہوئی نہ انیسؔعروجِ مہر بھی دیکھا تو دوپہر دیکھا[1]

حوالہ جات

  1. رضوی،روح انیس: ص242

مآخذ

  • رضوی، سید مسعود الحسن، روح انیس، الٰہ آباد، انڈین پریس لمیٹڈ، بی تا.