سکوت حرف کو اذن بیان دیتا ہے

شیعہ اشعار سے
نظرثانی بتاریخ 14:15، 11 نومبر 2023ء از Nadim (تبادلۂ خیال | شراکتیں) («{{جعبه اطلاعات شعر | عنوان = | تصویر = | توضیح تصویر = | شاعر کا نام = محسن نقوی | قالب = غزل | وزن = مفاعلات مفاعیل فاعلن فعلن | موضوع = پیغمبر اکرمؐ | مناسبت = | زبان = اردو | تعداد بند = 14 بند | منبع = }} '''سکوتِ حرف کو اذنِ بیان دیتا ہے!:''' حماد اہل بیت...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
سکوت حرف کو اذن بیان دیتا ہے
معلومات
شاعر کا ناممحسن نقوی
قالبغزل
وزنمفاعلات مفاعیل فاعلن فعلن
موضوعپیغمبر اکرمؐ
زباناردو
تعداد بند14 بند


سکوتِ حرف کو اذنِ بیان دیتا ہے!: حماد اہل بیت ؑ سید محسن نقوی کا لکھی ہوئی ایک نعت ہے۔

تعارف

یہ نعت محسن نقوی کی "فراتِ فکر" میں "درود کا جھونکا" کے عنوان سے مرقوم ہے۔ خوبصورت تراکیب اور شاعرانہ خوبیوں کے ساتھ مقطع میں امام صادق ؑ کی ایک حدیث کی جانب بڑے خوبصورت انداز میں اشارہ کیا گیا ہے: مَنْ قالَ فينا بَيْتَ شِعْرٍ بَنَى اللّه ُ تَعالى لَهُ بَيتا فِى الْجَنَّةِ.[1]

مکمل کلام

سکوتِ حرف کو اذنِ بیان دیتا ہے!وہ دشتِ فکر میں اب بھی اذان دیتا ہے
سیاہ شب کی ہتھیلی پہ کاڑھ کر جگنووہ زہروؤں کو سحر کا نشان دیتا ہے
کبھی جو مجھ سے الجھتا ہے دوپہر کا عذابوہ میرے سر پہ کرم اپنا تان دیتا ہے
وہی تو ہے جو رُتوں کے شکار کرنے کوگھٹا کے ہاتھ دھنک کی کمان دیتا ہے
مِری خطا کو ہے محشر میں جستجو اُس کیجو لغزشوں کو ہمیشہ امان دیتا ہے
میں پر شکستہ سہی، اُس کے شہر میں ہوں جہاںزمیں پہ بھی وہ مجھے آسمان دیتا ہے
اَزل سے دل ہے اُسی مہرباں سخیؐ کا اسیرجو حوصلوں کو اَبد تک اڑان دیتا ہے!
میں حرف و صوت کی خیرات اُس سے مانگتا ہوںجو پتھروں کو بھی رزقِ زبان دیتا ہے!!
کٹے جو ہجر تو کچھ اَجرِ انتظار ملےکہ لمحہ لمحہ یہ دل امتحان دیتا ہے
سکوتِ شب میں اُبھرتے درُود کا جھونکاسماعتوں کو تری داستان دیتا ہے
میں بے بساط بشر تجھ پہ کیا نثار کروں؟تِری ادا پہ تو جبریل ؑ جان دیتا ہے
شبِ سیاہ میں طوفاں ہو جب سارہ شکاروہ کشتیوں کو وہاں بادبان دیتا ہے!
کچھ اس لیے بھی میں اَب اُس پہ سوچتا ہوں بہتمجھے یقین کی دولت، گمان دیتا ہے
مِرا سخی مِرے ہر شعر کے عوض محسنؔمجھے بہشتِ بریں میں مکان دیتا ہے[2]

حوالہ جات

  1. عيون أخبار الرضا عليه السلام، ج 1، ص 7، ح 1
  2. محسن نقوی، فراتِ فکر: ص 13

مآخذ

  • محسن نقوی، میراثِ محسن، لاہور، ماورا پبلشرز، ۲۰۰۷م.