مدینہ و نجف و کربلا میں رہتا ہے

شیعہ اشعار سے

مدینہ و نجف و کربلا میں رہتا ہے

تعارف

"مدینہ و نجف و کربلا میں رہتا ہے": یہ جناب افتخار کا لکھا ہوا سلام ہے، جس میں امام حسینؑ کی بارگاہ میں سلامِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

مکمل کلام

مدینہ و نجف و کربلا میں رہتا ہے
دل ایک وضع کی آب و ہوا میں رہتا ہے
مرے وجود سے باہر بھی ہے کوئی موجود ​
جو مرے ساتھ سلام و ثنا میں رہتا ہے
میسر آتی ہے جس شب قیام کی توفیق ​
وہ سارا دن مرا،ذکرِ خدا میں رہتا ہے
غلامِ بوزر و سلمان دل خوشی ہو کہ غم ​
حدودِ زاویہؑ ھل اتی میں رہتا ہے
درود پہلے بھی پرھتا ہوں اور بعد بھی ​
اسی لیے تو اثر بھی دعا میں رہتا ہے
نکل رہی ہے پھر اک بار حاضری کی سبیل ​
سو کچھ دنوں سے دل اپنی ہوا رہتا ہے[1]

حوالہ جات

  1. شہرِ علم کے دروازے پر:ص26۔

مآخذ

  • افتخار عارف،شہرِ علم کے دروازے پر،کراچی،مکتبہؑ دانیال،اکتوبر2005ء۔