مدینہ و نجف و کربلا میں رہتا ہے

شیعہ اشعار سے
نظرثانی بتاریخ 12:04، 1 نومبر 2023ء از Noori (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (« '''مدینہ و نجف و کربلا میں رہتا ہے''' ==تعارف== "مدینہ و نجف و کربلا میں رہتا ہے": یہ جناب افتخار کا لکھا ہوا سلام ہے، جس میں امام حسینؑ کی بارگاہ میں سلامِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ ==مکمل کلام== {{شعر}} {{ب|مدینہ و نجف و کربلا میں رہتا ہے | ​}} {{ب|دل ایک وضع کی...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)

مدینہ و نجف و کربلا میں رہتا ہے

تعارف

"مدینہ و نجف و کربلا میں رہتا ہے": یہ جناب افتخار کا لکھا ہوا سلام ہے، جس میں امام حسینؑ کی بارگاہ میں سلامِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

مکمل کلام

مدینہ و نجف و کربلا میں رہتا ہے
دل ایک وضع کی آب و ہوا میں رہتا ہے
مرے وجود سے باہر بھی ہے کوئی موجود ​
جو مرے ساتھ سلام و ثنا میں رہتا ہے
میسر آتی ہے جس شب قیام کی توفیق ​
وہ سارا دن مرا،ذکرِ خدا میں رہتا ہے
غلامِ بوزر و سلمان دل خوشی ہو کہ غم ​
حدودِ زاویہؑ ھل اتی میں رہتا ہے
درود پہلے بھی پرھتا ہوں اور بعد بھی ​
اسی لیے تو اثر بھی دعا میں رہتا ہے
نکل رہی ہے پھر اک بار حاضری کی سبیل ​
سو کچھ دنوں سے دل اپنی ہوا رہتا ہے

حوالہ جات

شہرِ علم کے دروازے پر،ص26۔

مآخذ

افتخار عارف،شہرِ علم کے دروازے پر،کراچی،مکتبہؑ دانیال،اکتوبر2005ء۔