اپنے آقا کے مدینے کی طرف دیکھتے ہیں

شیعہ اشعار سے

اپنے آقا کے مدینے کی طرف دیکھتے ہیں

تعارف

یہ اردو کے معروف شاعر جناب افتخار عارف کی لکھی ہوئی نعت ہے، جس میں انہوں نے رسول اکرم ص کے حضور اظہارِ عقیدت کیا ہے۔

مکمل کلام

اپنے آقا کے مدینے کی طرف دیکھتے ہیں
دل الجھتا ہے تو سینے کی طرف کی دیکھتے ہیں
اب یہ دنیا جسے چاہے اسے دیکھے سر سیل ​
ہم تو بس ایک سفینے کی طرف دیکھتے ہیں
عہدآسودگئ جاں ہو کہ دورِ ادبار​
اسی رحمت کے خزینے کی دیکھتے ہیں
وہ جو پل بھر میں سر عرش بریں کھلتا ہے
بس اسی نور کے زینے جی کی طرف دیکھتے ہیں
بہر تصدیق سند نامہء نسبت،عشاق​
مہر خاتم کے نگینے کی طرف دیکھتے ہیں
دیکھنے والوں نے دیکھے ہیں وہ آشفتہ مزاج​
جو حرم سے بھی مدینے کی طرف دیکھتے ہیں

حوالہ جات

مآخذ

افتخارعارف،کتاب حرف نایاب، کراچی، مکتبہء دانیال،2000ء.