علی جمال دوعالم

شیعہ اشعار سے
علی جمال دوعالم
معلومات
شاعر کا ناممحسن نقوی
قالبمسدس
وزنمفاعلن فعلات مفاعلن فعلن
موضوعحضرت علی علیہ السلام
زباناردو
تعداد بند5


گوہرِ کنجِ حرم: حضرت علی ؑ کی شان میں حماد اہل بیت ؑ سید محسن نقوی کی لکھی ہوئی منقبت ہے۔

تعارف

مسدس کی عام روایت سے ہٹ کر یہ ایک مختصر کلام ہے تاہم اس کلام میں بھی حضرت امیر المؤمنین ؑ کے فضائل کے باب میں محسن نقوی کی فکری اوج قابل مشاہدہ ہے۔

مکمل کلام

علی ؑ ، جمال ِ دوعالم، علی ؑ امامِ زمنعلی ؑ، وقارِ دل و جاں، علی ؑ بہارِ چمن
علی ؑ، عروجِ فصاحت، علی ؑ کمالِ سخنعلی ؑ ، عرب کے اندھیروں میں حق کی پہلی کرن
علی ؑ ولی سے گریزاں نہ ہو خدا کے لیے
علی ؑ تو قوتِ بازو ہے مصطفیٰ ؐ کے لیے
علی ؑ کا نطق، "سلونی" کے آبشار کی ضوعلی ؑ کا حسن، مہ و مہر میں حیات کی رو
علی ؑ ہنسے تو پھٹے دو جہاں میں صبح کی پوعلی ؑ جو چپ ہو تو رُک جائے نبضِ عالمِ نو
علی ؑ رکے تو نوا خامشی میں ڈھلتی ہے
علی ؑ چلے تو زمانے کی سانس چلتی ہے
علی ؑکا فکر، شعورِ حیاتِ نو کی اساسعلی ؑکا فقر، جہاں میں تونگری کا لباس
علی ؑکا علم، دلِ آگہی، شکستِ قیاسعلی ؑ کا علم، کرم گستری میں عدل شناس
بھٹک رہے ہو کہاں عاقبت گری کے لیے
علی ؑ کا نام ہی کافی ہے رہبری کے لیے
علی ؑ ضمیر جنوں، میر کاروانِ خردعلی ؑ شعورِ امامت، علی ؑ غرورِ صمد
علی ؑ امینِ رموزِ رسولؐ و فکرِ اَحدعلیؑ دلیر، بہادر، سخی، کریم، اسد
علی ؑ کے ذکر سے جنت وصول ہوتی ہے
بغیر اس کے دعا کب قبول ہوتی ہے
علیؑ ہے منزلِ ادراک و آگہی کا نشاںعلی ؑ ہے رونقِ ہنگامۂ زمان و مکان
علیؑ کے دم سے دمادم رواں دواں یہ جہاںعلیؑ کے دستِ کرم کی کرن کراں بہ کراں
اگر نجات کے طالب ہو تم اَبد کے لیے
کبھی پکار کے دیکھو اُسے مدد کے لیے[1]

حوالہ جات

  1. محسن نقوی، فرات فکر: ص90

مآخذ

  • محسن نقوی، میراثِ محسن، لاہور، ماورا پبلشرز، ۲۰۰۷م.