اے زمین کربلا اے آسمان کربلا : یہ جناب افتخار عارف کا لکھا ہوا سلام ہے۔

اے زمین کربلا اے آسمان کربلا
معلومات
شاعر کا نامافتخار عارف
قالبسلام
وزنفاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلن
موضوعامام حسین ٔ
مناسبتمحرم الحرم
زباناردو

تعارف

مکمل کلام

اس سلام میں شہداء کربلا کی بارگاہ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے؛سلام کے مطلع میں آسمانِ کربلا کو مخاطب کر کے پوچھا گیا ہے کہ اے آسمانِ کربلا تجھے تو کربلا کے شہداء یاد آتے ہوں گے؟؛اس کے بعد کچھ شعروں میں حضرت عباس،شہزادہ علی اصغر،جناب حراور نوک نیزہ پر سر مقدس امام حسین کی تلاوت کا نہایت دلکش انداز میں تذکرہ کیا گیا ہے۔

​اے زمین کربلا اے آسمان کربلا
تجھ کو یاد آتے تو ہوں گے رفتگانِ کربلا
​کر رہے ہیں ذکر ان کے حق کو پہچانے بغیر
سلسلے باطل کے اور زعمِ بیان کربلا
کچھ بریدہ بازؤں والے نے لکھی ریت پر​
کچھ کہانی کہہ گیا اک بے زبانِ کربلا
اپنے اپنے زاویے سے اپنے اپنے ڈھنگ سے​
ایک عالم لکھ رہا ہے داستانِ کربلا
مصحف ناطق تلاوت کر رہا تھا وقتِ عصر​
سن رہے تھے خاک پر آسودگانِ کربلا
​ٹھوکروں میں ہے شکوہ و شوکتِ دربار شام
کوئی حُر کے دل سے پوچھے عزّ و شانِ کربلا
​استغاثے کی صدا آئی ہے اٹّھو افتخار!
استغاثہ جس میں شامل ہے اذانِ کربلا [1]

حوالہ جات

افتخارعارف،شہرِ علم کے دروازے پر،ص49۔

  1. افتخارعارف،شہرِ علم کے دروازے پر،ص49

مآخذ

  • افتخار عارف،شہرِ علم کے دروازے پر،کراچی،پاکستان،اکتوبر 2005ء۔