موجِ ادراک:

موج ادراک
معلومات
شاعر کا ناممحسن نقوی
قالبقطعہ
وزنمفعول مفاعیل مفاعیل فعُولن
موضوعتخلیق کائنات اور رسول اکرم ؐ کی خلقت
زباناردو
تعداد بند86 بند


تعارف

مکمل کلام

یہ دشت یہ دریا یہ مہکتے ہوئے گلزار
اس عالم امکاں میں ابھی کچھ بھی نہیں تھا
اک "جلوہ" تھا سو گم تھا حجاباتِ عدم میں
اک "عکس" تھا، سو منتظر چشم یقیں تھا
یہ موسم خوشبو یہ گہر تابیِ شبنم
یہ روق ہنگامۂ کونین کہاں تھی؟
گلنار گھٹاؤں سے یہ چھنتی ہوئی چھاؤں
یہ دھوپ، دھنک، دولتِ دارین کہاں تھی؟
یہ نکہتِ احساس کی مقروض ہوائیں
دلدارئ الہام سے مہکے ہوئے لمحات
دوشیزۂ انفاس کی تسبیح کے تیور
کس کنجِ تصور میں تھے مصروف مناجات؟

حوالہ جات

مآخذ

  • محسن نقوی، میراثِ محسن، لاہور، ماورا پبلشرز، ۲۰۰۷م.