دلیلِ بیعتِ فاسق روا رکھی گئی تھی
معلومات | |
---|---|
شاعر کا نام | افتخار عارف |
قالب | سلام |
وزن | مفاعلین مفاعیلن مفاعیلن فعولن |
موضوع | امام حسین ٔ |
زبان | اردو |
دلیلِ بیعتِ فاسق روا رکھی گئی تھی : یہ جناب افتخار عارف کا لکھا ہوا سلام ہے.
تعارف
اس سلام میں واقعہؑ کربلا کے پس منظر کے ساتھ ساتھ آغازِ عزادارئ امام حسینٔ،زمین کربلا کی فضیلت،خوابِ حضرت ابراہیم خلیل و قربانئ امام حسین ٔ،حق و باطل کی جنگ اور خاکِ شفا کی تاثیر جیسے اہم موضوعات کی طرف نہایت دلنشین انداز میں اشارہ کیا گیا ہے۔
مکمل کلام
دلیلِ بیعتِ فاسق روا رکھی گئی تھی | ||
مدینے میں بنائے کربلا رکھی گئی تھی | ||
حسین آغوشِ پیغبرؐ میں جب لائے گئے تھے | ||
وہیں تہذیبِ بنیادِ عزا رکھی گئی تھی | ||
حضورِ سرورِؐ کونین، جب محضر ہوا پیش | ||
زمینِ کربلا سب سے جدا رکھی گئی تھی | ||
منیٰ کا خواب پورا ہو رہا تھا کربلا میں | ||
یہ قربانی اسی دن پر اٹھا رکھی گئی تھی | ||
حسین "اُوفِ بعھدک"کہہ رہے تھے وقتِ آخر | ||
کہیں میثاق میں شرطِ وفا رکھی گئی تھی | ||
زمیں سے آسماں تک نور تھا، بس نور ہی نور | ||
چراغوں کے مقابل جب ہوا رکھی گئی تھی | ||
بہت مشکل مراحل آ پڑے تھے راستے میں | ||
سو زادِ راہِ میں خاکِ شفا رکھی گئی تھی | [1] |
حوالہ جات
- ↑ فتخار عارف، باغِ گلُِ سُرخ،ص127
مآخذ
- افتخار عارف، باغِ گلُِ سُرخ، نئی دہلی، انجمن ترقئ ہند،2021 ء