چہلم ہے آج سرورِ عالی مقام کا

شیعہ اشعار سے
نظرثانی بتاریخ 22:16، 19 نومبر 2023ء از Nadim (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
چہلم ہے آج سرورِ عالی مقام کا
معلومات
شاعر کا ناممیر انیس
قالبنوحہ
وزنمفاعِلن فَعِلاتن مفاعِلن فَعِلن
موضوعغمِ حسین ؑ
مناسبتچہلم
زباناردو
تعداد بند7 بند


چہلم ہے آج سرورِ عالی مقام کا: چہلم امام حسین ؑ کی مناسبت سے جناب میر انیس کا لکھا ہوا نوحہ ہے۔

تعارف

اس نوحے میں امام حسین ؑ کے چہلم کے دن زندان کے اہل بیت اطہار ؑ چھٹ کے آنے کا تذکرہ ہے۔ البتہ انہوں نے ساتھ ساتھ دفن شہدا کا بھی ذکر کیا ہے یہ رائج مقاتل کی روایتوں سے کچھ الگ ہی ہے۔

مکمل کلام

چہلم ہے آج سرورِ عالی مقام کاعریاں ہے سر رسول علیہ السلام کا
زنداں سے چھُٹ کے آئے ہیں مقتل میں اہلِ بیتلاشہ اٹھانے سبطِ رسولِ انام کا
تیاریاں ہیں دفنِ شہیدانِ پاک کیمرقد بنا ہے ان میں ہر اک نیک نام کا
فضّہ پکاری بی بیو! آ کر شریک ہوسجاد دفن کرتے ہیں لاشہ امام کا
بھائی کے ساتھ گاڑ دو اے کاش مجھ کو بھیتھا یہ بیان زینبِ ناشاد کام کا
کہتی تھی بانو ملتا جو اک جام شِیر کادلواتی فاتحہ علی اصغر کے نام کا
یا رب دعا ہے تجھ سے یہ ہر دم انیس کیروضہ دکھا حُسین علیہ السلام کا[1]

حوالہ جات

  1. زیدی، انیؔس کے سلام: ص272

مآخذ

  • زیدی، علی جواد، انیؔس کے سلام، نئی دہلی، ترقی اردو بیورو، طبع اول، 1981ء.