"کیا خاک وہ ڈریں گے لحد کے حساب سے" کے نسخوں کے درمیان فرق

شیعہ اشعار سے
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
سطر 32: سطر 32:
{{پانویس}}
{{پانویس}}
== مآخذ==
== مآخذ==
* محسن نقوی، میراثِ محسن، لاہور، ماورا پبلشرز، ۲۰۰۷م.
* محسن نقوی، میراثِ محسن، لاہور، ماورا پبلشرز، 2007ء.
[[زمرہ: محسن نقوی کے دیگر کلام]]
[[زمرہ: محسن نقوی کے دیگر کلام]]

حالیہ نسخہ بمطابق 16:36، 11 دسمبر 2023ء

کیا خاک وہ ڈریں گے لحد کے حساب سے
معلومات
شاعر کا ناممحسن نقوی
قالبسلام
وزنمفعول فاعلات مفاعیل فاعلن
موضوعولائے آل نبیؐ
زباناردو
تعداد بند8 بند


کیا خاک وہ ڈریں گے لحد کے حساب سے؟: حماد اہل بیت ؑ سید محسن نقوی کا لکھا ہوا سلام ہے۔

تعارف

اس سلام میں حضرت علی ؑ سے منسوب ہونے کے فوائد اور مجموعی طور پر ولائے آل نبی ؐ کے فائدے کا تذکرہ کیا گیا ہے۔

مکمل کلام

کیا خاک وہ ڈریں گے لحد کے حساب سے؟منسوب ہیں جو خاکِ رہِ بوتراب ؑ سے
مشکل کشا ہیں پاس، فرشتو ادب کرومشکل میں ڈال دوں گا سوال و جواب سے
خیبر میں دیکھنا یہ ہے جبریل یا اجل؟لپٹا ہوا ہے کون علی ؑ کی رکاب سے
پہلے یہ ضد تھی خواب میں دیکھیں گے خلد کواب ضد یہ ہے کہ خلد میں جاگیں گے خواب سے
جیسے چنا علی کونبی ؐ نے غدیر میںہر انتخاب سیکھ لو اس انتخاب سے
جو "یا علی ؑ مدد" کو گنہ کہہ کے چڑ گئے!!واقف نہیں وہ میرے گنہ کے ثواب سے
اب تک شباب کا نہیں دنیا کو اعتبارروٹھے کچھ اس طرح علی اکبر ؑ شباب سے
محسن ولائے آل نبی ؐ کا صلہ ہے خلدمیں نے یہی پڑھا ہے خدا کی کتاب سے[1]

حوالہ جات

  1. محسن نقوی، فراتِ فکر: ص95

مآخذ

  • محسن نقوی، میراثِ محسن، لاہور، ماورا پبلشرز، 2007ء.