"چہلم ہے آج سرورِ عالی مقام کا" کے نسخوں کے درمیان فرق

شیعہ اشعار سے
(«{{جعبه اطلاعات شعر | عنوان = | تصویر = | توضیح تصویر = | شاعر کا نام = میر انیس | قالب = نوحہ | وزن = مفاعِلن فَعِلاتن مفاعِلن فَعِلن | موضوع = چہلم امام حسین ؑ | مناسبت = | زبان = اردو | تعداد بند = 7 بند | منبع = }} '''چہلم ہے آج سرورِ عالی مقام کا:''' چہلم...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
سطر 6: سطر 6:
  | قالب = نوحہ
  | قالب = نوحہ
  | وزن = مفاعِلن فَعِلاتن مفاعِلن فَعِلن
  | وزن = مفاعِلن فَعِلاتن مفاعِلن فَعِلن
  | موضوع = چہلم امام حسین ؑ
  | موضوع = غمِ حسین ؑ
  | مناسبت =  
  | مناسبت = چہلم
  | زبان = اردو
  | زبان = اردو
  | تعداد بند = 7 بند
  | تعداد بند = 7 بند

حالیہ نسخہ بمطابق 22:16، 19 نومبر 2023ء

چہلم ہے آج سرورِ عالی مقام کا
معلومات
شاعر کا ناممیر انیس
قالبنوحہ
وزنمفاعِلن فَعِلاتن مفاعِلن فَعِلن
موضوعغمِ حسین ؑ
مناسبتچہلم
زباناردو
تعداد بند7 بند


چہلم ہے آج سرورِ عالی مقام کا: چہلم امام حسین ؑ کی مناسبت سے جناب میر انیس کا لکھا ہوا نوحہ ہے۔

تعارف

اس نوحے میں امام حسین ؑ کے چہلم کے دن زندان کے اہل بیت اطہار ؑ چھٹ کے آنے کا تذکرہ ہے۔ البتہ انہوں نے ساتھ ساتھ دفن شہدا کا بھی ذکر کیا ہے یہ رائج مقاتل کی روایتوں سے کچھ الگ ہی ہے۔

مکمل کلام

چہلم ہے آج سرورِ عالی مقام کاعریاں ہے سر رسول علیہ السلام کا
زنداں سے چھُٹ کے آئے ہیں مقتل میں اہلِ بیتلاشہ اٹھانے سبطِ رسولِ انام کا
تیاریاں ہیں دفنِ شہیدانِ پاک کیمرقد بنا ہے ان میں ہر اک نیک نام کا
فضّہ پکاری بی بیو! آ کر شریک ہوسجاد دفن کرتے ہیں لاشہ امام کا
بھائی کے ساتھ گاڑ دو اے کاش مجھ کو بھیتھا یہ بیان زینبِ ناشاد کام کا
کہتی تھی بانو ملتا جو اک جام شِیر کادلواتی فاتحہ علی اصغر کے نام کا
یا رب دعا ہے تجھ سے یہ ہر دم انیس کیروضہ دکھا حُسین علیہ السلام کا[1]

حوالہ جات

  1. زیدی، انیؔس کے سلام: ص272

مآخذ

  • زیدی، علی جواد، انیؔس کے سلام، نئی دہلی، ترقی اردو بیورو، طبع اول، 1981ء.