"اپنے آقا کے مدینے کی طرف دیکھتے ہیں" کے نسخوں کے درمیان فرق

شیعہ اشعار سے
ٹیگ: موبائل ترمیم موبائل ویب ترمیم
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
سطر 29: سطر 29:


== مآخذ==
== مآخذ==
  افتخارعارف،کتاب حرف نایاب، کراچی، مکتبہء دانیال،2000ء.
  افتخارعارف،کتاب حرف نایاب، کراچی، مکتبہء دانیال،2000ء۔
[[زمرہ: افتخار عارف کے دیگر کلام]]

حالیہ نسخہ بمطابق 22:50، 4 نومبر 2023ء

اپنے آقا کے مدینے کی طرف دیکھتے ہیں

تعارف

یہ اردو کے معروف شاعر جناب افتخار عارف کی لکھی ہوئی نعت ہے، جس میں انہوں نے رسول اکرم ص کے حضور اظہارِ عقیدت کیا ہے۔

مکمل کلام

اپنے آقا کے مدینے کی طرف دیکھتے ہیں
دل الجھتا ہے تو سینے کی طرف کی دیکھتے ہیں
اب یہ دنیا جسے چاہے اسے دیکھے سر سیل ​
ہم تو بس ایک سفینے کی طرف دیکھتے ہیں
عہدآسودگئ جاں ہو کہ دورِ ادبار​
اسی رحمت کے خزینے کی دیکھتے ہیں
وہ جو پل بھر میں سر عرش بریں کھلتا ہے
بس اسی نور کے زینے جی کی طرف دیکھتے ہیں
بہر تصدیق سند نامہء نسبت،عشاق​
مہر خاتم کے نگینے کی طرف دیکھتے ہیں
دیکھنے والوں نے دیکھے ہیں وہ آشفتہ مزاج​
جو حرم سے بھی مدینے کی طرف دیکھتے ہیں

حوالہ جات

افتخار عارف،حرف نایاب،صفحہ،3

مآخذ

افتخارعارف،کتاب حرف نایاب، کراچی، مکتبہء دانیال،2000ء۔