"حسین ؑ ابن علی ؑ پر سلام کہنا ہے" کے نسخوں کے درمیان فرق

شیعہ اشعار سے
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
(ایک ہی صارف کا 2 درمیانی نسخے نہیں دکھائے گئے)
سطر 1: سطر 1:
{{جعبه اطلاعات شعر
| عنوان =
| تصویر =
| توضیح تصویر =
| شاعر کا نام = محسن نقوی
| قالب = سلام
| وزن = مفاعلن فعلات مفاعلن فعلن
| موضوع = اسباب عزا کی اہمیت
| مناسبت =
| زبان = اردو
| تعداد بند = 7 بند
| منبع = 
}}
'''حسین ؑ ابن علی ؑ پر سلام کہنا ہے:''' حماد اہل بیت ؑ سید [[محسن نقوی]] کا لکھا ہوا سلام ہے۔
'''حسین ؑ ابن علی ؑ پر سلام کہنا ہے:''' حماد اہل بیت ؑ سید [[محسن نقوی]] کا لکھا ہوا سلام ہے۔


سطر 18: سطر 31:
{{پانویس}}
{{پانویس}}
== مآخذ==
== مآخذ==
* محسن نقوی، میراثِ محسن، لاہور، ماورا پبلشرز، ۲۰۰۷م.
* محسن نقوی، میراثِ محسن، لاہور، ماورا پبلشرز، 2007ء.
[[زمرہ: محسن نقوی کے دیگر کلام]]

حالیہ نسخہ بمطابق 16:27، 11 دسمبر 2023ء

حسین ؑ ابن علی ؑ پر سلام کہنا ہے
معلومات
شاعر کا ناممحسن نقوی
قالبسلام
وزنمفاعلن فعلات مفاعلن فعلن
موضوعاسباب عزا کی اہمیت
زباناردو
تعداد بند7 بند


حسین ؑ ابن علی ؑ پر سلام کہنا ہے: حماد اہل بیت ؑ سید محسن نقوی کا لکھا ہوا سلام ہے۔

تعارف

پیش نظر سلام میں سید الشہدا حضرت امام حسین ؑ سے اظہارِ عقیدت کے ساتھ خاکِ شفا، اشکِ غم حسین ؑ اور داغِ ماتم شبیر ؑ کی اہمیت بیان کی گئی ہے۔

مکمل کلام

بصد رکوع و سجود و قیام کہنا ہےحسین ؑ ابن علی ؑ پر سلام کہنا ہے
زباں کو چاہیے کچھ اعتمادِ خاکِ شفاہمیں جبیں کو معلیٰ مقام کہنا ہے
غمِ حسین ؑ میں اِک اشک کی ضرورت ہےپھر اپنی آنکھ کو کوثر کا جام کہنا ہے
یہ نام کیوں نہ کروں زندگی میں وردِ زباں؟مجھے لحد میں علی ؑ کو امام کہنا ہے
بروز حشر زیارت نصیب ہو تو ہمیںعلی ؑ کے لال سے تھوڑا سا کام کہنا ہے
کہاں تلک نہ سنے گا کوئی حسین ؑ کا ذکریہ داستاں تو ہمیں صبح و شام کہنا ہے
یہ داغِ ماتمِ شبیر ؑ ہے جسے محسناندھیری قبر میں ماہِ تمام کہنا ہے[1]

حوالہ جات

  1. محسن نقوی، فراتِ فکر: ص80

مآخذ

  • محسن نقوی، میراثِ محسن، لاہور، ماورا پبلشرز، 2007ء.