"میر خلیق" کے نسخوں کے درمیان فرق
Jokar (تبادلۂ خیال | شراکتیں) («'''میر خلیق'''(1766ء۔ 1844ء) اردو کے نامور مرثیہ نگار میر انیس کے والد گرامی بھی تھے اور استاد بھی۔ غزل اور مرثیہ گوئی میں مشہور تھے۔ ==مختصر سوانح حیات== نام میر مستحسن ، تخلص خلیق۔ اردو کے نامور مرثیہ نگار میر انیس کے والد گرامی بھی تھے اور استاد بھ...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا) |
(کوئی فرق نہیں)
|
نسخہ بمطابق 16:28، 3 جون 2023ء
میر خلیق(1766ء۔ 1844ء) اردو کے نامور مرثیہ نگار میر انیس کے والد گرامی بھی تھے اور استاد بھی۔ غزل اور مرثیہ گوئی میں مشہور تھے۔
مختصر سوانح حیات
نام میر مستحسن ، تخلص خلیق۔ اردو کے نامور مرثیہ نگار میر انیس کے والد گرامی بھی تھے اور استاد بھی۔ ان کے تین فرزند میر انیس، میر انس اور میر مونس مرثیہ گوئی کے افق پر چاند سورج بن کر طلوع ہوئے۔ میر خلیق کے جد اعلیٰ میر ضاحک دہلی سے فیض آباد آن بسے، لیکن خلیق لکھنؤ میں سکونت پذیر ہوئے تھے۔ میر خلیق اپنے والد گرامی میر حسن اور اس دور کے معروف شاعر مصحفی کے شاگرد تھے۔[1] یہ بھی بیان کیا جاتا ہے کہ پہلے میر حسن خلیق کو میر تقی میر کے پاس لے گئے لیکن انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ہی اولاد کی تربیت پر توجہ نہیں دے پارہے ہیں تو کسی اور کی اصلاح و تربیت کا دماغ کہاں سے لائیں۔ میر صاحب سے یہ جواب سنننے کے بعد ہی ان کو مصحفی کے سپرد کیا۔[2] میر خلیق نے سولہ برس کی عمر سے شاعری شروع کی تھی۔ لکھنؤ کے مشہور مرثیہ نگاروں میں خلیق ہی ایسے شاعر ہیں جن کے مرثیے شائع نہیں ہوئے، جبکہ وہ غزل کی دنیا میں بھی استاد تھے اور ان کی غزلیات کے کئی دیوان شائع ہوئے۔ شبلی کے مطابق میر نواب حسن نامی ایک بزرگ نے میر خلیق، مونس اور انیس کے متعدد مرثیے جمع کئے تھے، لیکن اس مجموعے میں خلیق کے جو مرثیے شامل ہیں آج انیس کے نام سے مشہور ہیں۔ خلیق کے مرثیوں میں صاف زبان اور صحت کے ساتھ محاروں کا استعمال ان کی شاعری کے نمایاں عناصر ہیں۔ ان کے مرثیوں میں رخصت کے مناظر بہت ملتے ہیں اور اکثر مرثیوں کی ابتداء براہِ راست رخصت کے مناظر سے ہوتی ہے۔ ایک طرح سے ان کی پہچان رخصت اور بین کی شاعری ہے۔[3] ان کے ایک مرثیے کی ابتدا اس انداز سے ہوتی ہے:
تیاری ہوئی جنگ کی جب لشکر کیں میں | اور نکلے ہر اِک صف سے کماں دار کمیں میں | |
کمریں لگیں بندھنے رفقائے شہِ دیں میں | شبیر گئے خیمۂ بانوئے حزیں میں | |
فرمایا تحمل نہیں اب فوج ستم کو | ||
اللہ کو سونپا تمہیں، رخصت کرو ہم کو[4] |
حوالہ جات
مآخذ
- حیدرآبادی، محسن، مرقع شعرائے اردو، کلچرل آرٹس فاؤنڈیشن، حیدر آباد ہند، طبع اول، 2007ء۔
- کاظمی، سید عاشور، اردو مرثیے کا سفر اور بیسویں صدی کے اردو مرثیہ نگار، دہلی نو، ایجوکیشنل پبلشنگ ہاؤس، طبع اول، 2006ء۔