"سرمایۂ دیں، دولتِ احساس ہے اصغر ؑ" کے نسخوں کے درمیان فرق
(«'''سرمایۂ دیں، دولتِ احساس ہے اصغر ؑ''' حماد اہل بیت ؑ سید محسن نقوی کا ایک سلامِ عقیدت ہے۔ ==تعارف== پیش نظر سلام میں سید محسن نقوی نے کربلا کے ننھے شہید جناب علی اصغر ؑ کو سرمایۂ دیں اور دولتِ احساس جیسے اوصاف سے موصوف کیا ہے اور امام حسین ؑ کو م...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا) |
(کوئی فرق نہیں)
|
نسخہ بمطابق 14:26، 1 جون 2023ء
سرمایۂ دیں، دولتِ احساس ہے اصغر ؑ حماد اہل بیت ؑ سید محسن نقوی کا ایک سلامِ عقیدت ہے۔
تعارف
پیش نظر سلام میں سید محسن نقوی نے کربلا کے ننھے شہید جناب علی اصغر ؑ کو سرمایۂ دیں اور دولتِ احساس جیسے اوصاف سے موصوف کیا ہے اور امام حسین ؑ کو مصائب کا ایک عظیم صحیفہ قرار دیتے ہوئے اس کی ابتدا کا نام "سکینہ ؑ" اور اختتام کو "اصغر ؑ " نام رکھا ہے۔
مکمل کلام
سرمایۂ دیں، دولتِ احساس ہے اصغر ؑ | ہم نامِ علی ؑ جرءات عباس ؑ ہے اصغر ؑ | |
شبیر ؑ وہ قرآنِ مصائب ہے کہ اس میں | "الحمد" سکینہ ؑ ہے تو "والنّاس" ہے اصغر ؑ | |
نیند آہی گئی ہے تو اسے اب نہ جگانا | اے شامِ غریباں بڑا حسّاس ہے اصغر ؑ | |
ممکن ہو تو محشر میں بھی لب چوم لے اِس کے | اے کوثر و تسنیم، تِری پیاس ہے اصغر ؑ | |
زنداں میں رباب ؑ اب بھی بدلتی نہیں کروٹ | وہ اب بھی سمجھتی ہے ، مِرے پاس ہے اصغر ؑ | |
اعداء کے مقابل کوئی دیکھے اسے محسن | اسلام کے جذبات کا عکاس ہے اصغر ؑ[1] |
حوالہ جات
- ↑ محسن نقوی، فراتِ فکر: ص149
مآخذ
- محسن نقوی، میراثِ محسن، لاہور، ماورا پبلشرز، ۲۰۰۷م.