"دُکھتے ہوئے دلوں کی صدا ماتمِ حسین ؑ" کے نسخوں کے درمیان فرق

شیعہ اشعار سے
(«'''دُکھتے ہوئے دلوں کی صدا ماتمِ حسین ؑ''' حماد اہل بیت ؑ سید محسن نقوی کا سلامِ عقیدت ہے۔ ==تعارف== پیش نظر سلام میں امام حسین ؑ کی یاد میں کئے جانے والے ماتم کی وجوہات کو عقیدے کی نظر سے خوبصورت انداز میں واضح کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ==مکمل کلام== {...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا)
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 14:18، 1 جون 2023ء

دُکھتے ہوئے دلوں کی صدا ماتمِ حسین ؑ حماد اہل بیت ؑ سید محسن نقوی کا سلامِ عقیدت ہے۔

تعارف

پیش نظر سلام میں امام حسین ؑ کی یاد میں کئے جانے والے ماتم کی وجوہات کو عقیدے کی نظر سے خوبصورت انداز میں واضح کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

مکمل کلام

دُکھتے ہوئے دلوں کی صدا ماتمِ حسین ؑیعنی خراجِ سیلِ وفا ماتمِ حسین ؑ
جب تک یزیدیت ہے مُحیطِ فراتِ دلکرتی رہے گی میری اَنا ماتمِ حسین ؑ
دربارِ ایزدی میں بصد حُسنِ اہتمامتاثیرِ التماسِ دعا ماتمِ حسین ؑ
ہر دورِ ظلم و جور میں باطل کے سامنےاعلانِ جنگ و طبل ِ وغا ماتمِ حسین ؑ
فرطِ اَلم سے میرے ، فرشتے بھی رو پڑےجب گوشۂ لحد میں کیا ماتمِ حسین ؑ
اس کی دھمک سے زلزلے قصرِ یزید میںترکیبِ ردِّ رنج و بلا ماتمِ حسین ؑ
پلکیں جھپک جھپک کے ثبوت عَزا ملےکرتی ہے آنکھ صبح و مسا ماتمِ حسین ؑ
میں سوچ ہی رہا تھا علاجِ غمِ حیات!بے ساختہ کسی نے کہا "ماتمِ حسین ؑ"
پابندیاں ہزار ہوں اِس ذکر پر مگرمحسن کریں گے ہم تو سَدا ماتمِ حسین ؑ[1]

حوالہ جات

  1. محسن نقوی، فراتِ فکر: ص150

مآخذ

  • محسن نقوی، میراثِ محسن، لاہور، ماورا پبلشرز، ۲۰۰۷م.