"حسین ؑ کی دکھ بھری کہانی" کے نسخوں کے درمیان فرق

شیعہ اشعار سے
(«'''حسین ؑ کی دکھ بھری کہانی ''' محسن نقوی کا معروف سلام ہے جو عموما مجالس عزا میں سوزخوان حضرات پڑھا کرتے ہیں۔ البتہ کچھ نوحہ خوانوں نے سینہ زنی کے ساتھ بھی پڑھا ہے۔ ==تعارف== یہ کلام غم حسین ؑ کی جاودانی اور اس کے عبادت ہونے کی ترجمانی کرتا ہے۔ ا...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا)
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 11:31، 31 مئی 2023ء

حسین ؑ کی دکھ بھری کہانی محسن نقوی کا معروف سلام ہے جو عموما مجالس عزا میں سوزخوان حضرات پڑھا کرتے ہیں۔ البتہ کچھ نوحہ خوانوں نے سینہ زنی کے ساتھ بھی پڑھا ہے۔

تعارف

یہ کلام غم حسین ؑ کی جاودانی اور اس کے عبادت ہونے کی ترجمانی کرتا ہے۔ اس کلام کا مقطع نہیں ہے، لیکن آخری شعر میں محسن نقوی نے واقعہ کربلا کے حوالے سے حضرت زینب ؑ کے کردار کو انتہائی بہتر انداز میں پیش کیا ہے۔

مکمل کلام

حسین ؑ کی دکھ بھری کہانی تمام دنیا سنا کرے گیجو رو پڑے گا اسے جہاں میں علی ؑ کی بیٹی دعا کرے گی
عجیب ماں ہے جو چھ مہینے کا لال قربان کر رہی ہےکبھی جو اصغر ؑ کی یاد آئے "رباب" زنداں میں کیا کرے گی
حسین ؑ باقر ؑ سے کہہ رہے تھے مری سکینہ ؑ کو ساتھ رکھناسفر کے ہر موڑ پر یہ بچی تجھے دلاسے دیا کرے گی
نبی ؐ کے روضے پہ اِک ضعیفہ جنابِ زینب ؑ سے کہہ رہی تھیکہ بعدِ عباس ؑ ہر قدم پر مری رقیہ ؑ وفا کرے گی
حسین ؑ کی لاشِ بے کفن سے یہ کہہ کے زینب ؑ جدا ہوئی ہےجو تیرے مقتل میں بچ گیا ہے وہ کام میری رِدا کرے گی[1]

حوالہ جات

  1. محسن نقوی، موجِ ادراک: ص144۔

مآخذ

  • محسن نقوی، میراثِ محسن، لاہور، ماورا پبلشرز، ۲۰۰۷ء۔