"یہ سرزمین حرم" کے نسخوں کے درمیان فرق

شیعہ اشعار سے
(«{{جعبه اطلاعات شعر | عنوان = | تصویر = | توضیح تصویر = | شاعر کا نام = محسن نقوی | قالب = نعت | وزن = مفاعِلن فَعِلاتن مفاعِلن فَعِلن | موضوع = فضائے شہر مکہ | مناسبت = | زبان = اردو | تعداد بند = 9 بند | منبع = }} '''یہ سرزمین حرم''' حماد اہل بیت ؑ سید محس...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
سطر 34: سطر 34:
* محسن نقوی، میراثِ محسن، لاہور، ماورا پبلشرز، 2007ء.
* محسن نقوی، میراثِ محسن، لاہور، ماورا پبلشرز، 2007ء.
[[زمرہ: محسن نقوی کے دیگر کلام]]
[[زمرہ: محسن نقوی کے دیگر کلام]]
[[زمرہ:مزید نعتیں]]

حالیہ نسخہ بمطابق 15:11، 12 دسمبر 2023ء

یہ سرزمین حرم
معلومات
شاعر کا ناممحسن نقوی
قالبنعت
وزنمفاعِلن فَعِلاتن مفاعِلن فَعِلن
موضوعفضائے شہر مکہ
زباناردو
تعداد بند9 بند


یہ سرزمین حرم حماد اہل بیت ؑ سید محسن نقوی کی لکھی ہوئی نعت ہے۔

تعارف

شاعر کی تعلیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کلام مکہ مکرمہ میں لکھا گیا ہے جہاں انہوں نے ہر طرف رسول اکرمؐ کے بابرکت وجود کی مہک محسوس کی ہے اور عقیدت بھرے لمحوں کو شعر کی لڑیوں میں پرونے کی سعی کی ہے۔

مکمل کلام

یہ سر زمینِ حرم ، شہرِ التفات و نجاتیہ کنزِ نورِ ہدایت کہ کائنات میں ہے
غلافِ خاک میں لپٹے ہیں آفتاب کئی!طلوعِ صبح کا عالم یہاں کی رات میں ہے
ہر ایک ذرّے سے ملتا ہے کہکشاں کا سُراغیہاں بہشتِ بریں آدمی کی گھات میں ہے
یہ بھید حسنِ کرم کی نشانیوں سے کھُلاکہ سرِّ کُن فیکوں دسترسِ ذات میں ہے
یہ عرشِ فکرِ نبوت، بلند بخت "حِرا"یہ جبل نور[1] کی آیاتِ بیّنات میں ہے
پیا جو ساغرِ "زَم زَم" تو خِضر نے بھی کہایہ ذائقہ ہی کہاں چشمۂ حیات میں ہے؟
"بطُونِ ثور" میں اُترو تو دل پہ کھُلتا ہےوہ حرفِ راز کہ حائل تخیلات میں ہے
فرازِ کوہ پہ "شق القمر" کی بات کروکہ یہ اَدا بھی نبوّت کے معجزات میں ہے
میں یومِ حشر سے خائف ہوں کس لیے محسنؔ؟مِری نجات تو میرے نبیؐ کے ہات میں ہے[2][3]

حوالہ جات

  1. میرے نزدیک اضافت کے ساتھ جبل کی "ب" ساکن ہو تو زیادہ فصیح لگتی ہے۔
  2. محسن نقوی، فراتِ فکر: ص 22
  3. (مکہ مکرمہ)

مآخذ

  • محسن نقوی، میراثِ محسن، لاہور، ماورا پبلشرز، 2007ء.