"سرمایۂ دیں، دولتِ احساس ہے اصغر ؑ" کے نسخوں کے درمیان فرق

شیعہ اشعار سے
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
سطر 29: سطر 29:
{{پانویس}}
{{پانویس}}
== مآخذ==
== مآخذ==
* محسن نقوی، میراثِ محسن، لاہور، ماورا پبلشرز، ۲۰۰۷م.
* محسن نقوی، میراثِ محسن، لاہور، ماورا پبلشرز، 2007ء.
[[زمرہ: محسن نقوی کے دیگر کلام]]
[[زمرہ: محسن نقوی کے دیگر کلام]]

حالیہ نسخہ بمطابق 16:30، 11 دسمبر 2023ء

سرمایۂ دیں، دولتِ احساس ہے اصغر ؑ
معلومات
شاعر کا ناممحسن نقوی
قالبسلام
وزنمفعول مفاعیل مفاعیل فعُولن
موضوعحضرت علی اصغر ؑ
زباناردو
تعداد بند6 بند


سرمایۂ دیں، دولتِ احساس ہے اصغر ؑ حماد اہل بیت ؑ سید محسن نقوی کا ایک سلامِ عقیدت ہے۔

تعارف

پیش نظر سلام میں سید محسن نقوی نے کربلا کے ننھے شہید جناب علی اصغر ؑ کو سرمایۂ دیں اور دولتِ احساس جیسے اوصاف سے موصوف کیا ہے اور امام حسین ؑ کو مصائب کا ایک عظیم صحیفہ قرار دیتے ہوئے اس کی ابتدا کا نام "سکینہ ؑ" اور اختتام کو "اصغر ؑ " نام رکھا ہے۔

مکمل کلام

سرمایۂ دیں، دولتِ احساس ہے اصغر ؑہم نامِ علی ؑ جرءات عباس ؑ ہے اصغر ؑ
شبیر ؑ وہ قرآنِ مصائب ہے کہ اس میں"الحمد" سکینہ ؑ ہے تو "والنّاس" ہے اصغر ؑ
نیند آہی گئی ہے تو اسے اب نہ جگانااے شامِ غریباں بڑا حسّاس ہے اصغر ؑ
ممکن ہو تو محشر میں بھی لب چوم لے اِس کےاے کوثر و تسنیم، تِری پیاس ہے اصغر ؑ
زنداں میں رباب ؑ اب بھی بدلتی نہیں کروٹوہ اب بھی سمجھتی ہے ، مِرے پاس ہے اصغر ؑ
اعداء کے مقابل کوئی دیکھے اسے محسناسلام کے جذبات کا عکاس ہے اصغر ؑ[1]

حوالہ جات

  1. محسن نقوی، فراتِ فکر: ص149

مآخذ

  • محسن نقوی، میراثِ محسن، لاہور، ماورا پبلشرز، 2007ء.