"اے رب جہاں" کے نسخوں کے درمیان فرق

شیعہ اشعار سے
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
(ایک ہی صارف کا 3 درمیانی نسخے نہیں دکھائے گئے)
سطر 12: سطر 12:
  | منبع =   
  | منبع =   
}}
}}
'''اے رب جہاں ''' سید [[محسن نقوی]] کی مشہور منظوم دعا ہے۔  
'''اے رب جہاں:''' حماد اہل بیت ؑ سید [[محسن نقوی]] کی مشہور منظوم دعا ہے۔  


==تعارف==
==تعارف==
"مفعول مفاعیل مفاعیل فَعُولن" کے طرز پر لکھی گئی اس منظوم دعا کے مطلع میں غمِ حسین ؑ کی دولت سے مالا مال ہونے کی دعا کی گئی ہے، اسی طرح خاص طور پر بچوں، جوانوں، بوڑھوں اور ماؤں بہنوں کے لیے دعا کی گئی ہے کہ رب دوجہاں انہیں کربلا کی عظیم شخصیات کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔
اس منظوم دعا کے مطلع میں غمِ حسین ؑ کی دولت سے مالا مال ہونے کی دعا کی گئی ہے، اسی طرح خاص طور پر بچوں، جوانوں، بوڑھوں اور ماؤں بہنوں کے لیے دعا کی گئی ہے کہ رب دوجہاں انہیں کربلا کی عظیم شخصیات کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔


==مکمل کلام==
==مکمل کلام==
سطر 44: سطر 44:
{{پانویس}}
{{پانویس}}
== مآخذ==
== مآخذ==
* محسن نقوی، میراثِ محسن، لاہور، ماورا پبلشرز، ۲۰۰۷م.
* محسن نقوی، میراثِ محسن، لاہور، ماورا پبلشرز، 2007ء.
[[زمرہ: محسن نقوی کے دیگر کلام]]

حالیہ نسخہ بمطابق 16:27، 11 دسمبر 2023ء

اے رب جہاں
معلومات
شاعر کا ناممحسن نقوی
قالبغزل
وزنمفعول مفاعیل مفاعیل فَعُولن
موضوعدعا
زباناردو
تعداد بند20


اے رب جہاں: حماد اہل بیت ؑ سید محسن نقوی کی مشہور منظوم دعا ہے۔

تعارف

اس منظوم دعا کے مطلع میں غمِ حسین ؑ کی دولت سے مالا مال ہونے کی دعا کی گئی ہے، اسی طرح خاص طور پر بچوں، جوانوں، بوڑھوں اور ماؤں بہنوں کے لیے دعا کی گئی ہے کہ رب دوجہاں انہیں کربلا کی عظیم شخصیات کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔

مکمل کلام

اے ربِ جہاں پنجتنِ پاکؑ کے خالقاس قوم کا دامن غمِ شبیر ؑ سے بھر دے
بچوں کو عطا کر علی اصغرؑ کا تبسم!بوڑھوں کو حبیب ابنِ مظاہر کی نظر دے
کمسن کو ملے ولولۂِ عون و محمّدہر ایک جواں کو علی اکبر ؑ کا جگر دے
ماؤں کو سکھا ثانیِ زہرا ؑ کا سلیقہبہنوں کو سکینہؑ کی دعاؤں کا اثر دے
یا رب تجھے بیماری عابد ؑ کی قسم ہےبیمار کی راتوں کو شفایاب سحر دے
مفلس پہ زر و لال جواہر کی ہو بارشمقروض کا ہر قرض ادا غیب سے کر دے
پابندِ رسن زینب ؑ و کلثوم ؑ کا صدقہبے جرم اسیروں کو رہائی کی خبر دے
جو مائیں بھی روتی ہیں بیادِ علی اصغران ماؤں کی آغوش کو اولاد سے بھر دے
جو حق کے طرفدار ہوں وہ ہاتھ عطا کرجو مجلسِ شبیرؑ کی خاطر ہو وہ گھر دے
قسمت کو فقط خاکِ شفا بخش دے مولامیں یہ نہیں کہتا کہ مجھے لعل و گہر دے
آنکھوں کو دکھا روضۂ مظلوم کا منظرقدموں کو نجف تک بھی کبھی اذنِ سفر دے
جو چادرِ زینب ؑ کی عزادار ہیں مولامحفوظ رہیں ایسی خواتین کے پردے
غم کوئی نہ دے ہم کو سوائے غمِ شبیر ؑشبیر ؑ کا غم بانٹ رہا ہے تو ادھر دے
کب تک رہوں دنیا میں یتیموں کی طرح میںوارث مرا پردے میں ہے ظاہر اُسے کردے
منظور ہے خوابوں میں بھی آقا کی زیارتپرواز کی خواہش ہے نہ جبریل کے "پر" دے
جس در کے سوالی ہیں فرشتے بھی بشر بھی آوارۂ منزل ہوں مجھے بھی وہی در دے
جو دین کے کام آئے وہ اولاد عطا کرجو کٹ کے بھی اونچا ہی نظر آئے وہ سر دے
خیرات درِ شاہ نجف چاہیے مجھ کوسلمان و ابوذر کی طرح کوئی ہنر دے
صحراؤں میں عابد ؑ کی مسافت کے صلے میںبھٹکے ہوئے رَہرو کو ثمردار شجر دے
سر پر ہو سدا پرچمِ عباس ؑ کا سایہمحسن کی دعا ختم ہے اب اس کو اثر دے[1]

حوالہ جات

  1. محسن نقوی، فراتِ فِکر: ص181۔

مآخذ

  • محسن نقوی، میراثِ محسن، لاہور، ماورا پبلشرز، 2007ء.