"دل و نگاہ کی دنیا نئی نئی ہوئی ہے" کے نسخوں کے درمیان فرق

شیعہ اشعار سے
(«{{جعبه اطلاعات شعر | عنوان = دل و نگاہ کی دنیا نئی نئی ہوئی ہے | تصویر = | توضیح تصویر = | شاعر کا نام = افتخار عارف | قالب = غزل | وزن = مفاعلن فعِلاتن مفاعلن فعلن | موضوع = نعت | مناسبت = میلادالنبی | زبان = اردو | تعدادبند = 7 بند | منبع = }} ''' دل و نگ...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
سطر 15: سطر 15:
''' دل و نگاہ کی دنیا نئی نئی ہوئی ہے ''' : عشق رسولؐ سے بھرپور یہ نعت رسول جناب افتخار عارف کی لکھی ہوئی ہے۔
''' دل و نگاہ کی دنیا نئی نئی ہوئی ہے ''' : عشق رسولؐ سے بھرپور یہ نعت رسول جناب افتخار عارف کی لکھی ہوئی ہے۔
=تعارف=
=تعارف=
یہ محترم افتخار عارف کی مشہور و معروف نعتیہ کلام ہے جس میں آپ نے رسول اکرم ص کی بارگاہ میں انتہائی خوبصورت انداز میں ہدیہ عقیدت پیش کیا ہے
یہ محترم افتخار عارف کا مشہور و معروف نعتیہ کلام ہے جس میں آپ نے رسول اکرم ص کی بارگاہ میں انتہائی خوبصورت انداز میں ہدیہ عقیدت پیش کیا ہے
==مکمل کلام==
==مکمل کلام==
{{شعر}}
{{شعر}}

حالیہ نسخہ بمطابق 14:01، 6 نومبر 2023ء

دل و نگاہ کی دنیا نئی نئی ہوئی ہے
معلومات
شاعر کا نامافتخار عارف
قالبغزل
وزنمفاعلن فعِلاتن مفاعلن فعلن
موضوعنعت
مناسبتمیلادالنبی
زباناردو


دل و نگاہ کی دنیا نئی نئی ہوئی ہے  : عشق رسولؐ سے بھرپور یہ نعت رسول جناب افتخار عارف کی لکھی ہوئی ہے۔

تعارف

یہ محترم افتخار عارف کا مشہور و معروف نعتیہ کلام ہے جس میں آپ نے رسول اکرم ص کی بارگاہ میں انتہائی خوبصورت انداز میں ہدیہ عقیدت پیش کیا ہے

مکمل کلام

دل و نگاہ کی دنیا نئی نئی ہوئی ہے
درود پڑھتے ہی یہ کیسی روشنی ہوئی ہے
میں بس یوں تو نہیں آگیا ہوں محفل میں
کہیں سے اذن ملا ہے تو حاضری ہوئی ہے
جہان کن سے ادھر کیا تھا کون جانتا ہے
مگر وہ نور کہ جس سے یہ زندگی ہوئی ہے
ہزار شکر غلامان شاہؐ بطحا میں
شروع دن سے مری حاضری لگی ہوئی ہے
بہم تھے دامن رحمت سے جب تو چین سے
جدا ہوئے ہیں تو اب جان پر بنی ہوئی ہے
یہ سر اٹھائے جو میں جا رہا ہوں جانب خلد
مرے لیے مرے آقا نے بات کی ہوئی ہے
مجھے یقیں ہے وہ آئیں گے وقت آخر بھی
میں کہہ سکوں گا زیارت ابھی ابھی ہوئی ہے [1]

حوالہ جات

  1. افتخار عارف، باغِ گلُِ سُرخ،ص51و52

مآخذ

افتخار عارف، باغِ گلُِ سُرخ، نئی دہلی، انجمن ترقئ ہند،2021 ء