"دل و نگاہ کی دنیا نئی نئی ہوئی ہے" کے نسخوں کے درمیان فرق
Noori (تبادلۂ خیال | شراکتیں) («{{جعبه اطلاعات شعر | عنوان = دل و نگاہ کی دنیا نئی نئی ہوئی ہے | تصویر = | توضیح تصویر = | شاعر کا نام = افتخار عارف | قالب = غزل | وزن = مفاعلن فعِلاتن مفاعلن فعلن | موضوع = نعت | مناسبت = میلادالنبی | زبان = اردو | تعدادبند = 7 بند | منبع = }} ''' دل و نگ...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا) |
Noori (تبادلۂ خیال | شراکتیں) کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
||
سطر 15: | سطر 15: | ||
''' دل و نگاہ کی دنیا نئی نئی ہوئی ہے ''' : عشق رسولؐ سے بھرپور یہ نعت رسول جناب افتخار عارف کی لکھی ہوئی ہے۔ | ''' دل و نگاہ کی دنیا نئی نئی ہوئی ہے ''' : عشق رسولؐ سے بھرپور یہ نعت رسول جناب افتخار عارف کی لکھی ہوئی ہے۔ | ||
=تعارف= | =تعارف= | ||
یہ محترم افتخار عارف | یہ محترم افتخار عارف کا مشہور و معروف نعتیہ کلام ہے جس میں آپ نے رسول اکرم ص کی بارگاہ میں انتہائی خوبصورت انداز میں ہدیہ عقیدت پیش کیا ہے | ||
==مکمل کلام== | ==مکمل کلام== | ||
{{شعر}} | {{شعر}} |
حالیہ نسخہ بمطابق 14:01، 6 نومبر 2023ء
معلومات | |
---|---|
شاعر کا نام | افتخار عارف |
قالب | غزل |
وزن | مفاعلن فعِلاتن مفاعلن فعلن |
موضوع | نعت |
مناسبت | میلادالنبی |
زبان | اردو |
دل و نگاہ کی دنیا نئی نئی ہوئی ہے : عشق رسولؐ سے بھرپور یہ نعت رسول جناب افتخار عارف کی لکھی ہوئی ہے۔
تعارف
یہ محترم افتخار عارف کا مشہور و معروف نعتیہ کلام ہے جس میں آپ نے رسول اکرم ص کی بارگاہ میں انتہائی خوبصورت انداز میں ہدیہ عقیدت پیش کیا ہے
مکمل کلام
دل و نگاہ کی دنیا نئی نئی ہوئی ہے | ||
درود پڑھتے ہی یہ کیسی روشنی ہوئی ہے | ||
میں بس یوں تو نہیں آگیا ہوں محفل میں | ||
کہیں سے اذن ملا ہے تو حاضری ہوئی ہے | ||
جہان کن سے ادھر کیا تھا کون جانتا ہے | ||
مگر وہ نور کہ جس سے یہ زندگی ہوئی ہے | ||
ہزار شکر غلامان شاہؐ بطحا میں | ||
شروع دن سے مری حاضری لگی ہوئی ہے | ||
بہم تھے دامن رحمت سے جب تو چین سے | ||
جدا ہوئے ہیں تو اب جان پر بنی ہوئی ہے | ||
یہ سر اٹھائے جو میں جا رہا ہوں جانب خلد | ||
مرے لیے مرے آقا نے بات کی ہوئی ہے | ||
مجھے یقیں ہے وہ آئیں گے وقت آخر بھی | ||
میں کہہ سکوں گا زیارت ابھی ابھی ہوئی ہے [1] |
حوالہ جات
- ↑ افتخار عارف، باغِ گلُِ سُرخ،ص51و52
مآخذ
افتخار عارف، باغِ گلُِ سُرخ، نئی دہلی، انجمن ترقئ ہند،2021 ء