"دل میں وفورِ شوقِ ولائے رسول ہو" کے نسخوں کے درمیان فرق

شیعہ اشعار سے
(«{{جعبه اطلاعات شعر | عنوان = | تصویر = | توضیح تصویر = | شاعر کا نام = خورشید رضوی | قالب = غزل | وزن = مفعول فاعلات مفاعیل فاعِلن | موضوع = نعت رسول | مناسبت = میلاد النبیؐ | زبان = اردو | تعدادبند = 7 بند | منبع = }} '''دل میں وفورِ جوشِ ولائے رسول ہو '...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا)
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 22:39، 5 نومبر 2023ء

دل میں وفورِ شوقِ ولائے رسول ہو
معلومات
شاعر کا نامخورشید رضوی
قالبغزل
وزنمفعول فاعلات مفاعیل فاعِلن
موضوعنعت رسول
مناسبتمیلاد النبیؐ
زباناردو


دل میں وفورِ جوشِ ولائے رسول ہو  : یہ جناب خورشید رضوی کی لکھی ہوئی نعت ہے۔

تعارف

یہ نعت خورشید رضوی کی کتاب "نسبتیں" میں مرقوم ہے، اس اس میں رسول اللہ کے حضور اظہار عقیدت کرتے ہوئے کہا گیا کہ انسان کا دل ہمیشہ نور عشقِ رسول ص سے منور رہے اور زبان ہمیشہ مدح رسول ص میں محو رہے۔اس کے علاؤہ آپ کی سیرت کے ایک اہم پہلو "صد و صداقت" کے ساتھ ساتھ آپ کے شافعِ محشر کے لقب کی طرف بھی اجمالی طور پر اشارہ بھی کیا گیا ہے

مکمل کلام

​دل میں وفورِ جوشِ ولائے رسولؐ ہو
منہ میں زبان مدح سرائے رسولؐ ہو
​بند آنکھ میں ہو کوئے رسولؐ اور جب کُھلیں
آنکھیں تو متّصل کف پائے رسولؐ ہو
​بانت سُعاد و بُردہء و پاکیزہ کے طفیل
حاصل مجھے بھی فیضِ ردائے رسولؐ ہو
دل میرا نورِ عشقِ محمد سے ﷺ جگمگائے ​
جاں میری جلوہ گاہِ ضیائے رسولؐ ہو
​اس کو جہانِ کذب و ریا کیا لبھا سکے
وہ جس کی یاد صدق و صفائے رسولؐ ہو
​اے دل یہ فرصتِ دو نفس رائگاں نہ جائے
ایک ایک ضرب صرفِ ثنائے رسولؐ ہو
محشر میں آفتابِ قیامت کے رو بہ رو
خورشید کو پناہِ عبائے رسولؐ ہو [1]

حوالہ جات

  1. خورشید رضوی،نسبتیں ص 69و70

مآخذ

ڈاکٹر خورشید رضوی،نسںتیں،کراچی؛پاکستان،انٹرنیشنل نعت مرکز،مئ2015ء۔

ٍ1