"پھر رہ نعت میں قدم رکھا" کے نسخوں کے درمیان فرق
Noori (تبادلۂ خیال | شراکتیں) («'''پھر رہِ نعت میں قدم رکھا''' ==تعارف== یہ نعتیہ کلام ڈاکٹر خورشید رضوی کا لکھا ہوا ہے جس میں رسول اللہ کی صفات والا کے بیان کے ساتھ ساتھ آپ کی ذات اقدس سے والہانہ مٖحبت و عقیدت کا اظہار کیا گیا ہے۔ ==مکمل کلام== {{شعر}} {{ب|پھر رہِ نعت میں فدم رکھا | }} {{...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا) |
(کوئی فرق نہیں)
|
نسخہ بمطابق 23:03، 30 اکتوبر 2023ء
پھر رہِ نعت میں قدم رکھا
تعارف
یہ نعتیہ کلام ڈاکٹر خورشید رضوی کا لکھا ہوا ہے جس میں رسول اللہ کی صفات والا کے بیان کے ساتھ ساتھ آپ کی ذات اقدس سے والہانہ مٖحبت و عقیدت کا اظہار کیا گیا ہے۔
مکمل کلام
پھر رہِ نعت میں فدم رکھا | ||
پھر دمِ تیغ پر قلم رکھا | ||
شافعِ عاصیاں کی بات چلی | ||
سرِ عصیاں ادب سے خم رکھا | ||
صانعِ کن کی غایتِ مقصود | ||
جس کی خاطر یہ کیف و کم رکھا | ||
باعثِ آفرینشِ افلاک | ||
خاک کو جس نے محترم رکھا | ||
آسماں پر اسی کے جھکنے کو | ||
آسماں کی کمر میں خم رکھا | ||
مدحتِ شانِ مصطفیٰ کے لئے | ||
دل میں سوز اور مژہ میں نم رکھا | ||
ہاں اسی آخری نوا کے لئے | ||
سازِ ہستی میں زیر و بم رکھا | ||
تو نے اے چارہ سازِ امتیاں | ||
دھیان سب کا بچشمِ تر رکھا | ||
دکھ کسی کا ہو اپنے دل پہ لیا | ||
تو نے ہم سے وہ ربطِ غم رکھا | ||
تیری ہستی نے فرقِ امت پر | ||
تاجِ سرتاجئِ اُمم رکھا | ||
ہر زمانہ ترا زمانہ ہے | ||
سب زمانوں کو یوں بہم رکھا | ||
کوششِ نعت نے مجھے خورشید | ||
خود سے شرمندہ دم بدم رکھا |
حوالہ جات
نسبتیں،س 73 تا 75
مآخذ
ڈاکٹر خورشید رضوی،نسبتیں،لاہور،انڑنیشنل نعت مرکژ،مئی 2015ء