"اپنے آقا کے مدینے کی طرف دیکھتے ہیں" کے نسخوں کے درمیان فرق
Noori (تبادلۂ خیال | شراکتیں) («'''اپنے آقا کے مدینے کی طرف دیکھتے ہیں ''' ==تعارف== یہ اردو کے معروف شاعر جناب افتخار عارف کی لکھی ہوئی نعت ہے، جس میں انہوں رسول اکرم ص کے حضور اظہارِ عقیدت کیا ہے۔ ==مکمل کلام== {{شعر}} {{ب|اپنے آقا کے مدینے کی طرف دیکھتے ہیں |}} {{ب|دل الجھتا ہے تو سین...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا) |
(کوئی فرق نہیں)
|
نسخہ بمطابق 21:32، 30 اکتوبر 2023ء
اپنے آقا کے مدینے کی طرف دیکھتے ہیں
تعارف
یہ اردو کے معروف شاعر جناب افتخار عارف کی لکھی ہوئی نعت ہے، جس میں انہوں رسول اکرم ص کے حضور اظہارِ عقیدت کیا ہے۔
مکمل کلام
اپنے آقا کے مدینے کی طرف دیکھتے ہیں | | |
دل الجھتا ہے تو سینے کی طرف کی دیکھتے ہیں | ||
اب یہ دنیا جسے دیکھے سر سیل | | |
ہم تو بس ایک سفینے کی طرف دیکھتے ہیں | ||
عہدآسودگئ جاں ہو کہ دورِ ادبار | | |
اسی رحمت کے خزینے کی دیکھتے ہیں | ||
وہ جو پل بھر میں سر عرش بریں کھلتا ہے | | |
بس اسی نور کے زینے جی کی طرف دیکھتے ہیں | ||
بہر تصدیق سند نامہء نسبت،عشاق | ||
مہر خاتم کے نگینے کی طرف دیکھتے ہیں | ||
دیکھنے والوں نے دیکھے ہیں وہ آشفتہ مزاج | ||
جو حرم سے بھی مدینے کی طرف دیکھتے ہیں |
حوالہ جات
مآخذ
افتخارعارف،کتاب حرف نایاب، کراچی، مکتبہء دانیال،2000ء.