"دُکھتے ہوئے دلوں کی صدا ماتمِ حسین ؑ" کے نسخوں کے درمیان فرق
(«'''دُکھتے ہوئے دلوں کی صدا ماتمِ حسین ؑ''' حماد اہل بیت ؑ سید محسن نقوی کا سلامِ عقیدت ہے۔ ==تعارف== پیش نظر سلام میں امام حسین ؑ کی یاد میں کئے جانے والے ماتم کی وجوہات کو عقیدے کی نظر سے خوبصورت انداز میں واضح کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ==مکمل کلام== {...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا) |
Nadim (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (←مآخذ) |
||
سطر 20: | سطر 20: | ||
== مآخذ== | == مآخذ== | ||
* محسن نقوی، میراثِ محسن، لاہور، ماورا پبلشرز، ۲۰۰۷م. | * محسن نقوی، میراثِ محسن، لاہور، ماورا پبلشرز، ۲۰۰۷م. | ||
[[زمرہ: محسن نقوی کے دیگر کلام]] |
نسخہ بمطابق 11:22، 28 اکتوبر 2023ء
دُکھتے ہوئے دلوں کی صدا ماتمِ حسین ؑ حماد اہل بیت ؑ سید محسن نقوی کا سلامِ عقیدت ہے۔
تعارف
پیش نظر سلام میں امام حسین ؑ کی یاد میں کئے جانے والے ماتم کی وجوہات کو عقیدے کی نظر سے خوبصورت انداز میں واضح کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
مکمل کلام
دُکھتے ہوئے دلوں کی صدا ماتمِ حسین ؑ | یعنی خراجِ سیلِ وفا ماتمِ حسین ؑ | |
جب تک یزیدیت ہے مُحیطِ فراتِ دل | کرتی رہے گی میری اَنا ماتمِ حسین ؑ | |
دربارِ ایزدی میں بصد حُسنِ اہتمام | تاثیرِ التماسِ دعا ماتمِ حسین ؑ | |
ہر دورِ ظلم و جور میں باطل کے سامنے | اعلانِ جنگ و طبل ِ وغا ماتمِ حسین ؑ | |
فرطِ اَلم سے میرے ، فرشتے بھی رو پڑے | جب گوشۂ لحد میں کیا ماتمِ حسین ؑ | |
اس کی دھمک سے زلزلے قصرِ یزید میں | ترکیبِ ردِّ رنج و بلا ماتمِ حسین ؑ | |
پلکیں جھپک جھپک کے ثبوت عَزا ملے | کرتی ہے آنکھ صبح و مسا ماتمِ حسین ؑ | |
میں سوچ ہی رہا تھا علاجِ غمِ حیات! | بے ساختہ کسی نے کہا "ماتمِ حسین ؑ" | |
پابندیاں ہزار ہوں اِس ذکر پر مگر | محسن کریں گے ہم تو سَدا ماتمِ حسین ؑ[1] |
حوالہ جات
- ↑ محسن نقوی، فراتِ فکر: ص150
مآخذ
- محسن نقوی، میراثِ محسن، لاہور، ماورا پبلشرز، ۲۰۰۷م.