"کیا خاک وہ ڈریں گے لحد کے حساب سے" کے نسخوں کے درمیان فرق
(«'''کیا خاک وہ ڈریں گے لحد کے حساب سے؟''' حماد اہل بیت ؑ سید محسن نقوی کا لکھا ہوا سلام ہے۔ ==تعارف== اس سلام میں حضرت علی ؑ سے منسوب ہونے کے فوائد اور مجموعی طور پر ولائے آل نبی ؐ کے فائدے کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ ==مکمل کلام== {{شعر}} {{ب| کیا خاک وہ ڈریں گ...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا) |
Nadim (تبادلۂ خیال | شراکتیں) کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
||
سطر 1: | سطر 1: | ||
'''کیا خاک وہ ڈریں گے لحد کے حساب سے؟''' حماد اہل بیت ؑ سید [[محسن نقوی]] کا لکھا ہوا سلام ہے۔ | '''کیا خاک وہ ڈریں گے لحد کے حساب سے؟:''' حماد اہل بیت ؑ سید [[محسن نقوی]] کا لکھا ہوا سلام ہے۔ | ||
==تعارف== | ==تعارف== |
نسخہ بمطابق 19:15، 11 جون 2023ء
کیا خاک وہ ڈریں گے لحد کے حساب سے؟: حماد اہل بیت ؑ سید محسن نقوی کا لکھا ہوا سلام ہے۔
تعارف
اس سلام میں حضرت علی ؑ سے منسوب ہونے کے فوائد اور مجموعی طور پر ولائے آل نبی ؐ کے فائدے کا تذکرہ کیا گیا ہے۔
مکمل کلام
کیا خاک وہ ڈریں گے لحد کے حساب سے؟ | منسوب ہیں جو خاکِ رہِ بوتراب ؑ سے | |
مشکل کشا ہیں پاس، فرشتو ادب کرو | مشکل میں ڈال دوں گا سوال و جواب سے | |
خیبر میں دیکھنا یہ ہے جبریل یا اجل؟ | لپٹا ہوا ہے کون علی ؑ کی رکاب سے | |
پہلے یہ ضد تھی خواب میں دیکھیں گے خلد کو | اب ضد یہ ہے کہ خلد میں جاگیں گے خواب سے | |
جیسے چنا علی کونبی ؐ نے غدیر میں | ہر انتخاب سیکھ لو اس انتخاب سے | |
جو "یا علی ؑ مدد" کو گنہ کہہ کے چڑ گئے!! | واقف نہیں وہ میرے گنہ کے ثواب سے | |
اب تک شباب کا نہیں دنیا کو اعتبار | روٹھے کچھ اس طرح علی اکبر ؑ شباب سے | |
محسن ولائے آل نبی ؐ کا صلہ ہے خلد | میں نے یہی پڑھا ہے خدا کی کتاب سے[1] |
حوالہ جات
- ↑ محسن نقوی، فراتِ فکر: ص95
مآخذ
- محسن نقوی، میراثِ محسن، لاہور، ماورا پبلشرز، ۲۰۰۷م.